سردار ممتاز ٹمن کے اقرار حیدر نے17جبکہ ملک فیروز خان 13ووٹ حاصل……

0
531

 election box

مسلم لیگ ن کی  جانب سے ضلع کونسل میں کسان نشست کو اوپن چھوڑی گئی سیٹ ایم این اے سردار ممتاز ٹمن و ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کے حمایت یافتہ اقرار حیدر نے میدان مار لیا 17 ووٹ لیکرکامیاب ۔  باقی دو نشستوں پر مسلم لیگ ن کے محمد عرفان کہوٹ نے19، سلیم رضا نے 18ووٹ حاصل کیے۔ سردار ممتاز ٹمن کے اقرار حیدر نے17جبکہ ملک فیروز خان 13ووٹ حاصل کر سکے۔ چار ووٹ مسترد کر دیے گئے۔71ممبران ضلع کونسل نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق نے ملک اقرار حیدر کی کامیابی نے نمایاں کردار اداکیا۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے پانچ پانچ ووٹ ہیں اور تمام دس ووٹ ملک اقرار حیدر کو پول کیے گئے۔ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر مسلم لیگ ن کے امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ نے47ووٹ حاصل کر کے واضح کامیابی حاصل کی۔ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ق نے ظہیر اسلم ملک نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ 15خواتین نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں پی ٹی آئی کی ثمینہ خضر، مسلم لیگ ق کی ثریا بیگم شامل ہیں جبکہ دیگر 13کامیاب خواتین امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ ان میں امیر بیگم زوجہ عبدالخالق، امیر گلستان ، حمیرہ محمود چینجی، سعدیہ اکرام، شائستہ خانم نکہ کہوٹ، ظل ہماء لاپھی، عنصر یاسمین بلکسر، غزالہ پروین جھاٹلہ، غزالہ صفدر نیلہ، کلثوم اختر ڈھلی، نسیم اختر چھبر،غلام زہرہ تھوہابہادر اور نیئر فیاض پڈھ شامل ہیں۔ ناکام ہونے والوں میں زاہدہ بتول گوڑہ راجگان، فریدہ خانم جوند، کلثوم اختر سوہاوہ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے شکست کھانے والوں میں مصباح مشتاق اورتہمینہ مصطفی شامل ہیں۔ جبکہ یوتھ کی نشست پر چوہدری حسیب تصور منہاس نے 49ووٹ لیے مخالف ابو بکر صرف تین ووٹ لے سکے۔ چار اقلیتی ممبران امجد اقبال ، روندر کمار، سلیم اختر گل اور فرخ سیار کو بھی غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر ضلع کونسل کی 24مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوا ہے۔ ریٹرننگ افسر عاصم جاوید ہاشمی نے ان انتخابات کی نگرانی کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں