باران رحمت کیلئے دعائیں کیجئے۔۔۔

0
104
deزیر نظر تصویر تلہ گنگ کے علاقہ ڈھوک پھلی، چھوئی، دھنوالہ، اوچھڑی سے لی گئی ہے تصویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ طویل قحط سالی کی وجہ سے کس طرح کھیت ویران پڑے ہیں نہ لوگوں نے گندم کی فصل لگائی ہے اور نہ ہی کوئی اور سبزہ ہے یہ علاقے چونکہ بارانی ہیں اس لئے کسان بارش کے بعد زمین میں فصلیں لگاتے ہیں لیکن اس سال قحط کی وجہ سے ابھی تک فصلیں نہ لگائی گئیں ان علاقوں میں مزید کوئی بھی سہولیات زندگی نہیں یہ ایک کھیتی باڑی ہے وہ بھی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہو رہی لوگوں نے اس سلسلے میں متعدد بار نکل کر نوافل بھی ادا کئے لیکن تاحال باران رحمت کا انتظار ہے لوگوں کے ہینڈپمپ بھی سوکھنا شروع ہو گئے ہیں میری عوام سے التجا ہے کہ استغفار کریں اور باران رحمت کیلئے دعا کریں تاکہ زمینداروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھیں۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں