کوئی ایک ٹریفک اہلکار یہاں بھی بھیج دو۔۔۔

0
117
t8زیر نظر سڑک ٹمن سے تلہ گنگ جانیوالی سڑک ہے تصویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ ایک سوزوکی پر اس سے دوگنا وزن ڈالا گیا ہے اور اس کو صحیح طریقے سے باندھا بھی نہیں ہے نہ کوئی حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے اگر یہ تھیلے کھل گئے اور سڑک پر جانیوالے کسی سائیکل یا موٹرسائیکل سوار پر گر گئے تو نقصان ہو سکتا ہے۔ یہاں کے مکینوں سے میں نے جب معلومات لیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک پر کبھی بھی ٹریفک اہلکار ہم نے نہیں دیکھا اس پر گاڑیوں والے اپنی من مانیاں کرتے رہتے ہیں انتہائی تیزرفتاری کے مظاہرے بھی ہوتے ہیں اور ٹریفک کے قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا شدید خطرہ ہے عوام نے بھی مطالبہ کیا کہ اس روڈ پر ٹریفک اہلکار تعینات کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹر اپنی من مانیاں نہ کر سکیں اور عوام چین و سکھ کا سانس لے سکیں۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں