گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش۔۔۔

0
170

t5تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی تلہ گنگ میں چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی خود کشی کی کوشش ناکام ہو گئی اور پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزم کے قبضہ سے بلیڈ برآمد کر لیا، ملزم ذوالقرنین ولد غلام محمد ساکن نرگھی جو کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ381 Aمیں تھانہ سٹی تلہ گنگ میں بند ہے نے حوالات کے باتھ روم میں جا کر بلیڈ سے اپنی گردن اور بازو کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود سنتری نے شور مچا کر دیگر اہلکاروں کو بلا لیا او رملزم کے قبضہ سے بلیڈ برآمد کر کے اسے ہسپتال پہنچایا۔تھانہ سٹی تلہ گنگ میں ملزم کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں