کیا انتظامیہ اور سیاستدان صرف مراعات لینے کیلئے ہیں۔۔۔

0
156
e6زیر نظر تصویر ڈھوک شکرہ کے نزدیک بین الصوبائی شاہراہ کی ہے جو خیبر سے کراچی کو ملاتی ہے تصویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ کس طرح ٹرکوں پر بوجھ ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بھی پھنس گئی ہے یہ سڑک چونکہ سنگل ہے اور اس پر بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلتی ہے تو اس طرح ہیوی ٹرکوں کی وجہ سے باقی ٹرانسپورٹ کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام ٹیکس دیتے ہیں کہ ہماری سڑکیں اچھی بنے اور ہمیں سہولیات ہوں لیکن انتظامیہ کی طرف سے ہیوی ٹریفک کی کوئی چیکنگ نہیں ہوتی حالانکہ ایک مخصوص وزن کے بعد مزیدوزن ڈالنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس سے شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اور پھر انتظامیہ کی طرف سے شاہراہوں کی کوئی مرمت نہیں ہوتی کیا انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اس روڈ پر سیاستدان بھی گزرتے ہیں کیا سیاستدانوں کو یہ نظر نہیں آتا کیا وہ صرف ووٹ لیتے ہیں اور اس کے بعد عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں لیتے یہ سوال میں کروڑوں ووٹروں پر چھوڑتا ہوں۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپ ڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں