تلہ گنگ کے آغاز میں خوبصورت سائن بورڈ ہٹا دیں۔۔۔

0
176
u7’’ایک اور ٹرک پکڑا گیا‘‘ زیر نظر تصویر تلہ گنگ شہر کے مین روڈ کی ہے تصویر میں ایک ٹرک واضح نظر آرہا ہے جو مین روڈ سے گزر رہا ہے حالانکہ یہاں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روز روز حادثات اور ٹریفک جام کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے لیکن ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹرک کو دیکھتے ہوئے آپس میں مشورہ کر رہے ہیں کہ پکڑا جائے یا پیسے لیکر چھوڑ دیا جائے چھٹی کے دن ویسے بھی تلہ گنگ شہر میں رش زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے لیکن ٹریفک انتظامیہ ہیوی ٹریفک کو بھی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے افسوس اس بات کا ہے کہ انتظامیہ بار بار نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے کہ اس روڈ سے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جیسے آپ چکوال سے تلہ گنگ انٹر ہوتے ہیں تو ایک خوبصورت سائن بورڈ پر لکھا ہوا ہے کہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے لیکن ٹریفک انتظامیہ نے ہیوی ٹریفک کو چھوٹ دی رکھی ہے اگر شہریوں کو اذیت ہی پہنچانی ہے تو پھر اس بورڈ کو ہٹا دیں اس کی کیا ضرورت ہے۔ تحریر: شہزاد احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں