حقائق بولتے ہیں۔۔۔

0
97
u8زیر نظر تصویر ڈھوک پھلی ، دھنوالہ، اوچھڑی، چھوئی کے علاقہ کی ہے اور یہ تھانہ ٹمن کی حدود میں علاقہ واقع ہے ان علاقوں میں مقامی نمائندے جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی الیکشن ہوں عوام کو تھانے کچہریوں کے چکروں میں ڈال کر اور اتنے وعدے وعید کرتے ہیں ووٹ تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن آج پینسٹھ سال بیت گئے کہ اس علاقے کے وارثوں نے صرف اپنی تجوریاں بھریں اپنی زمینیں خریدیں اور علاقے کی ترقی کی طرف توجہ نہیں دی سرداروں، جاگیرداروں کے ڈیروں پر عوام کا خون اب بھی چوس رہے ہیں اور یہ وہ علاقہ ہے جو تیل و گیس سے مالامال مگر مسائل کا شکار ہے یہاں سے حکومت اربوں روپے ماہانہ آمدن ہو رہی ہے لیکن کوئی کہاں بھاگ گیا کوئی کہاں بھاگ گیا لیکن جب بھی الیکشن آتے ہیں تو پھر یہ اس علاقے میں آجاتے ہیں اور ایک مخصوص ٹولہ لٹھ بردار کلہاڑی سرکار جو ساٹھ سالوں سے عوام کا خون چوس رہی ہے صرف ڈیڑھ سو کے قریب ووٹ اور سرداروں، جاگیرداروں کے سامنے بڑے دعوے کہ ہمارے پاس بڑا ووٹ بینک ہے لیکن صد افسوس ان کارندوں، درندوں پر کہ آج بھی یہ علاقہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے آخر کیوں۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں