پتہ نہیں اندرون شہر گندگی کا کیا حال ہو گا۔۔۔

0
149
web2زیر نظر تصویر تلہ گنگش ہر کی ہے تصویر میں کوڑے کے ڈرم کے ساتھ ساتھ کوڑے کے ڈھیر بھی واضح نظر آرہے ہیں جو سڑک پر بھی پھیل چکے ہیں تلہ گنگ شہر جو کسی زمانے میں صاف ستھرا اور خوبصورت شہر ہوتا تھا لیکن سیاستدانوں کی لڑائیوں اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اس وقت تلہ گنگ کی گلیوں، محلوں اور بازاروں میں اسی طرح گندگی پڑی ہوئی ہے جس سے شدید بدبو اور تعفن پیدا ہو رہی ہے اور شہریوں کو موذی امراض لگنے کا اندیشہ ہے قارئین خود ہی سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کسی شہر کی بیرونی شاہراہوں کی یہ حالت ہے جہاں سے روزانہ انتظامیہ کے افسران اور سیاستدان گزرتے ہیں اس گندگی کو دیکھتے ہیں اور پھر بھی چھپ کا روزہ رکھا ہوا ہے تو اندرون شہر کا کیا حال ہو گا یہ سوال میں عوام اور قارئین پر چھوڑتا ہوں۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں