ملک کا مستقبل کچرے کے ڈھیر میں۔۔۔

0
207
web3زیر نظر تصویر تلہ گنگ شہر کی ہے تصویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ ایک معصوم بچہ کوڑے کے ڈھیر میں بیٹھا ہوا کوڑا اکٹھا کر رہا ہے افسوس ہے ہمارے حکمرانوں پر یہ بچے جو پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہمارے حکمرانوں کو اتنی توفیق نہیں کہ ان کیلئے تعلیم کا کوئی بندوبست کر سکیں ہماری حکومتیں اس معاملے میں اتنی غافل ہیں اور کیوں نہ غافل ہوں کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ ملک میں جاہلیت کا راج ہو اور ان کو اسی طرح ذات پات اور کھوکھلے نعروں پر ووٹ ملتے رہیں ہمارے حکمران جن کو پنجاب پر حکومت کرتے ہوئے طویل عرصہ ہو گیا انہوں نے بھی ایسا کوئی پروگرام یا حکمت عملی نہیں بنائی کہ کس طرح غریب اور کام کرنیوالے بچوں کو تعلیم دلوائی جائے حالانکہ اس سلسلے میں پختونخواہ حکومت جو بالکل نئی ہے اور آتے ہی پختونخواہ کے بے گھر اور غریب بچوں کیلئے بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنا لیا ہے جس میں وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کے مفید شہری بن جائیں گے۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں