تحصیل لاوہ صرف کاغذات کی حد تک۔۔۔

0
358

01

لاوہ (بیورو چیف) تحصیل لاوہ صرف کاغذات کی حد تک، تمام دفاتر عملی طور پر تا حال فنکنشل نہ ہو سکے ، تحصیل لاوہ میں نادرا آفس کا قیام انتہائی ضروری،کیپٹن ریٹائرڈ ملک محمد خان۔تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت کیپٹن ریٹائرڈ ملک محمد خان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاوہ تحصیل صرف کاغذات کی حد تک بنی ہے تا حال لاوہ میں تحصیل کے دفاتر فنکشنل نہ ہو سکے، اہلیان لاوہ تمام دفتری امور کیلئے ابھی بھی تلہ گنگ جانے پر مجبور ہیں جبکہ لاوہ تحصیل اہلیان لاوہ کے ساتھ مذاق بن گئی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں نادرا آفس کا قیام عمل میں لایا جائے اور لاوہ تحصیل کے تمام دفاتر ترجیحی بنیادوں پر فنکشنل کرکے اہلیان لاوہ کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں