پانچ مارچ کا شو ناکام۔۔۔

0
148

04

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی نے کہا کہ پانچ مارچ2017 کو ڈھلی کے مقام پر منعقد ہونیوالا شو بری طرح ناکام ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان ڈھلی اور بالخصوص بدھڑ یونین کونسل نے پانچ مارچ کو منعقدہ شو میں شرکت نہ کرکے جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے تاحیات یاد رکھیں گے ۔ ملک طارق اسلم ڈھلی نے کہا کہ یونین کونسل بدھڑ کی عوام نے مذکورہ شو کا بائیکاٹ کرکے باغی گروپ کو پیغام دیا ہے کہ وہ نواز شریف کے سپاہی ہیں اور طارق ڈھلی کیساتھ ہیں ۔ اس فلاپ شو میں پی پی 22، اور دیگر حلقوں سے افراد کو بلوا کرڈھلی کے مقام پر جلسہ کیا گیا ۔ جو کہ باغی گروپ کی سراسر ناکامی ہے ۔ ضمنی الیکشن پی پی 23 میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملک شہر یار اعوان کو ملے گا اور بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہونگے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں