پچنند کے عوام ممتاز ٹمن پر برہم۔۔۔

0
430

10-2

پچنند(ضیاء قادری)پچنند،عوامی و سماجی حلقے ایم این اے کی کارکردگی سے شدیدمایوس، ممتاز ٹمن کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ عوام کونہ دے سکے، شہری سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق پچنند عرصہ دراز سے شدید پسماندگی کا شکار کہلانے والا واحد علاقہ جس کی عوام ممبران سمبلی کی عدم توجہ کا شکار ہوتی چلی آرہی ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے ن لیگ کے امیدوار پچنند کی عوام کے ساتھ بلند و بانگ دعووں کے ذریعے ووٹ لے کر عوام کو مکمل طور پر بھول جاتے ہیں اسی طرح کی صورتحال موجودہ ایم این اے ممتاز خان ٹمن کی طرف سے عوام کو دیکھنے کو مل رہی ہے۔ایم این اے ممتاز خان ٹمن نے قومی الیکشن سے پہلے ڈیرہ ملک اللہ یار اعوان پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں پچنند کو سوئی گیس کی جلد فراہمی کا یقین دلایا جو آج تک امید میں نہ بدل سکا اور متعدد آبادی لکڑیاں جلا کر گزارا کررہے ہیں۔بیشتر خواتین تو لکڑیوں کے دھویں سے پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہوچکی ہیں لیکن منتخب ایم این اے کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم این اے ممتاز خان ٹمن منتخب ہونے کے بعد پچنند شہر کا رخ کرنا بھی بھول چکے ہیں۔پچنند میں آج تک ایم این اے کی طرف سے ایک اینٹ تک نہ لگوائی جاسکی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پچنند جیسا پسماندہ ترین علاقہ پینے کے صاف پانی،سوریج کے انتظامات، صحت کی سہولیات اور بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیئے گرلز ڈگری کالج سمیت کئی مسائل میں گھر چکا ہے لیکن منتخب ایم این اے ممتاز خان ٹمن نے پسماندہ عوام کی طرف پلٹ کی دیکھا نہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ممتاز خان ٹمن سے پچنند میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کے شروع کرنے کا پرزور مطالبہ کردیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں