حلقہ پی پی 23 سیاسی صورتحال دلچسپ۔۔۔

0
781
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) حلقہ پی پی 23کے ضمنی الیکشن میں سیاسی صورتحال دلچسپ ہو گئی۔اپوزیشن نے ن لیگ کے مقابلہ کیلئے متفقہ اُمیدوار لانے کا اعلان کر دیا ۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار منصور حیات ٹمن کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ق لیگ کے رہنماء حافظ عمار یاسر ،جماعت اسلامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر حمید اللہ ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔جس میں طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو اختیار دیا گیا کہ وہ اپنا اُمیدوار سامنے لائے ۔آزاد یا پی ٹی آئی ٹکٹ دونوں صورتوں میں اُس اُمیدوار کی حمایت کی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اُمیدوار کوپاکستان مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی،جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہو گی ۔اِدھرن لیگ ماضی کی طرح اس بار بھی بروقت اپنا اُمیدوار ابھی تک سامنے نہیں لا سکی ۔جس کے باعث ن لیگ کے مقامی قائدین میں اختلافات مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں ۔لاہور میں ن لیگ کا قائم پارلیمانی بورڈ مقامی قائدین سے مشاورت مکمل کر چکا ہے ۔جس کے بعد تین اُمیدواروں ملک شہریار اعوان ،ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ اور ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کو سوموار کے روز لاہور طلب کر لیا گیا ہے ۔توقع ہے کہ اسی روز ن لیگ اپنا ٹکٹ کا فیصلہ بھی کر دے گی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں