دینی مدرسے کی تعمیر رکوانے کیلئے سٹے آرڈر۔۔۔

0
581

10-7

اسلام آباد(شہزاداحمد ملک) دربار عالیہ میرا شریف کے گدی نشین شہزاد احمد میروی مدرسہ بنوا رہے تھے کہ ان کے حقیقی رشتہ داروں نے معزز عدالت سے سٹے آرڈر لے لیا اور معزز عدالت کے سٹے آرڈر اہلکار جب میرا شریف پہنچے تو گدی نشین میرا شریف کو سٹے آرڈر بتایا تو انہوں نے کہاکہ یہ عوامی درسگاہ بنوا رہا ہوں میں کوئی ذاتی کوٹھی نہیں بنا رہا یہ عوام کا ہی پیسہ ہے عوام کی اینٹیں ہیں عوام کا ہی سیمنٹ ہے اور انہوں نے کہا کہ یہاں دینی تعلیم کیلئے مدرسہ بنا رہا ہوں کوئی ذاتی کوٹھی نہیں وہاں کے مقامی لوگوں کا بھی ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا جبکہ مدرسہ آخری مرحلے پر تھا ذرائع کے مطابق کمیشن مقرر کر دیا گیا ہے اور اس کمیشن کی رپورٹ کے بعد فیصلہ ہو گا اور معزز عدالت کیا حکم صادر فرماتی ہے تاحال کام رکا ہوا ہے جیسے ہی کوئی فیصلہ آتا ہے اٹک اپ ڈیٹس سروے کے مطابق شہریوں و گردونواح کے لوگوں میں شدید غم و غصے کا اظہار کہ مدرسہ جہاں بچے دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور سٹے آرڈر کی مخالفت کی ہے چونکہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے میں اس پر زیادہ نہ تو تبصرہ کر سکتا ہوں اور نہ ہی مجھے قانون اور آئین اجازت دیتا ہے بہرحال شہریوں و گردونواح میں شدید غم و غصے کا اظہار اس وقت بھی برقرار ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں