ضمنی الیکشن پی پی 23 عوام نے لنگوٹھا کس لیا۔۔۔

0
652

10-6

اسلام آباد(ارسلان احمد ملک) ضمنی الیکشن پی پی 23 میں حلقہ کے عوام نے بھی لنگوٹھا کس لیا ہے اس مرتبہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے سروے کے دوران شہریوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہم تنگ آچکے ہیں ہر مرتبہ جب بھی بلدیاتی الیکشن یا جنرل الیکشن ہواتنے وعدے وعید کئے جاتے ہیں کہ ہم ان کی باتوں پر اعتماد کر جاتے ہیں کہ شاید اس مرتبہ ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے لیکن جیتنے کے بعد علاقے کا رخ تک نہیں کرتے شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا ہے اور شہریوں کا موڈ بدلا بدلا سا نظر آرہا ہے جبکہ نشست خالی ہو جانے کے بعد ضمنی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سیاستدانوں نے بھی لنگوٹھے کس لئے ممتاز ٹمن گروپ اور ملک سلیم اقبال گروپ کے علاوہ (ق) لیگ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھی مہم کا آغاز کر دیا ہے انتہائی معتبر ذمہ دار ذرائع کے مطابق تاحال مسلم لیگ (ن) میں بے اتفاقی ختم نہ ہو سکی اندرون خانہ چپقلش جاری ہے جس کا نقصان پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو ہے اگر (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت نے سلیم اقبال گروپ کو ٹکٹ جاری کر دیا تو امکان ہے کہ ممتاز ٹمن گروپ اپنا امیدوار آزاد حیثیت سے لے آئے مگر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کواس حلقے سے واضح برتری نظر آرہی ہے لیکن سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ آنیوالا وقت ہی بتائے گا بہرحال شہریوں کا موڈ اس دفعہ بدلا بدلا سا نظر آرہا ہے شہری بھی ضرور انتقام اور بدلہ چکانے کے موڈ میں ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں