پی پی 23 کیلئے مشترکہ مضبوط امیدوار۔۔۔

0
543
02
لاوہ (بیورو چیف)پی پی 23 میں ضمنی الیکشن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے، سابق ایم پی اے کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان۔ تفصیلات کے مطابق کرنل (ر)سلطان سرخرو اعوان نے بات چیت کے دوران بتایا کہ پی ٹی آئی، (ق) اور جماعت اسلامی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنا کر ضمنی الیکشن میں pp-23 پر متفقہ طورپر ایک انتہائی مضبوط امیدوارسامنے لائیں گے جو ناقابل شکست ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی، سردار منصور ٹمن، حافظ عمار یاسر، ممتاز ٹمن سمیت دیگر قابل قدر شخصیات چند روز میں مشترکہ لائحہ عمل سامنے لاکر اپنے امیدوار کا اعلان کریں گے تاکہ حکومتی جماعت کو ٹف ٹائم دیا جا سکے۔ایک سوال پر کہ صرف چند ماہ کیلئے اتنی تگ و دوہ کیا ضروری ہے انہوں نے جواب دیا کہ 2018 کے قومی الیکشن کو مدنظر رکھ کر ضمنی الیکشن میں متفقہ امیدوار کھڑا کریں گے تاکہ 2018 کیلئے بھی pp-23 کی سیٹ مل سکے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں