تلہ گنگ سے ق لیگ کو بڑا جھٹکا ۔۔۔

0
20

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر) ق لیگ کے مقامی رہنماء حافظ عمار یاسر کو کئی قریبی ساتھی چھوڑ گئے ۔اُن کو تلہ گنگ شہر میں بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب سابق چیئرمین ملک نعیم طارق کے صاحبزادے کونسلر احمد کمال کے ساتھ ساتھ قریبی دوست حافظ سلیمان (من سلوی ہوٹل والے) سینکڑوں دوست احباب اور برادری سمیت ن لیگ کے رہنماء ملک سلیم اقبال سے جا ملے۔ تمام تر سیاسی فیصلوں کا اختیار ملک سلیم اقبال کو دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق قومی الیکشن کے حوالے سے ق لیگ کولگنے والے جھٹکوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔حافظ عمار یاسر کے کئی قریبی دوستوں نے ن لیگ کے ملک سلیم اقبال کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گزشتہ روز بھی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک نعیم طارق کے صاحبزادے کونسلر احمد کمال نے اپنے بڑے بھائی ملک خرم طارق۔ اختر اسلام کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اپنے دوست احباب اور برادری سمیت جبکہ حافظ عمار یاسر کے قریبی دوست حافظ سلیمان (من سلوی ہوٹل) والے نے بھی اپنی پوری برادری اور دوست احباب سمیت ن لیگ کے رہنماء ملک سلیم اقبال سے ڈیرہ سلطان پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات تمام شرکاء نے ملک سلیم اقبال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے تمام سیاسی فیصلوں کا اختیار انہیں دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد تلہ گنگ شہر سے ق لیگ کے مزید سرکردہ رہنماء حافظ عمار یاسر کا ساتھ چھوڑ ملک سلیم اقبال گروپ کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں