تلہ گنگ کا مشہور و معروف گاؤں ٹمن ۔۔۔

0
19
اسلام آباد( ارسلان احمد ملک) تلہ گنگ کا مشہور و معروف گاؤں ٹمن آج بھی اس جدید ترقیاتی دور میں بھی بے پناہ مسائل کا شکار ، تجاوزات کی بھرمار،لاری اڈا پر مسافر خانہ، پینے کا پانی تک میسر نہیں، گلیاں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں، سیوریج سسٹم نہ ہونے کے برابر، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کا مشہور و معروف گاؤں ٹمن اس گاؤں کی خصوصیات یہ بھی ہیں کہ ہر دور میں یہاں سے ایم این اے منتخب ہوتے ہیں اور سردار فیض ٹمن، سردار منصور حیات ٹمن، سردار ممتاز ٹمن کا آبائی گاؤں ہے مگر اس گاؤں کے شہری آج بھی بے پناہ مسائل کا شکار ہیں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے برابر، کھمبوں سے لٹکتی ہوئی تاریں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ لاری اڈا میں تجاوزات کی بھرمار ہے ، گاڑیوں کے شیڈ تک نہیں، مسافر خانہ نہیں جس سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دیگر سہولتوں کا بھی فقدان ہے شہریوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو بتایا کہ یہاں جاگیرداری نظام کی وجہ سے یہ گاؤں آگے نہ نکل سکا اس کے آس پاس گاؤں ملتان خورد بہت آگے نکل چکا ہے اس کی سب سے بڑی وجوہات وڈیرہ شاہی اور جاگیرداری نظام ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں