پی پی 24کیلئے سترہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ۔۔۔

0
19

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر) پی پی 24کے لیے سترہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سید فہیم احمد شاہ کی عدالت میں جانچ پڑتال کے بعد منظور -کاغذات نامزدگی منظور ہونے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان ،ملک خوشحال خان ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرنل (ر) سلطان سرخرو،حکیم نثار احمد،ملک عابد حیات ،ملک محمد اقبال اختر ڈھرنال، محمداقبال ڈھلی، سید فیصل شاہ ہ ڈھیر مونڈاور یاسر پتوالی شامل ہیں -تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے عبدالغفور،متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ڈاکٹر محمد حمید اللہ،برادری اتحاد کی جانب سے ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ،ملک اسد محمود کوٹگلہ اور سردار امجد الیاس نکاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے -پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک ہاشم خان اور پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے حافظ عمار یاسر کے کاغذات بھی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے-آزاد امیدوار ملک آفتاب آف پچنندکے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں