تلہ گنگ مندیال چوک پر ایک عظیم الشان محفل میلاد ۔۔۔

0
2
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) مرکزی محفل نعت کونسل تلہ گنگ کے زیر اہتمام جامع مسجد مندیال چوک پر ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ 18نومبر2018بروزاتوار بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی۔ جسمیں ملک بھر سے معروف نعت خوان قاری شاہد قادری ساہیوال کے معروف شاگرد محمد اعظم قادری لاہور سے تشریف لا رہے ہیں۔یہ عظیم الشان محفل فوراََ بعد از نماز مغرب شروع ہو جائے گی اور رات نو بجے اختتامی دعا ہو گی۔اس محفل میں تلہ گنگ کے عوام کے لیے ایک عظیم الشان مدرسہ بنانے کا اعلان کیا جائے گا جس کا بعد میں باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔سرپرست اعلیٰ حاجی جمیل اختر نے عاشقان رسول ﷺ سے اس عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ میں شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام بھی ہو گا ۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں