صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی خصوصی ہدایت پر 35لاکھ روپے کی لاگت۔۔۔

0
4
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی خصوصی ہدایت پر 35لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تلہ گنگ اور سٹی ہسپتال کو بجلی کے ڈبل سورس کنکشن مہیا کر دیئے گئے ہیں ۔حاجی عمر ھبیب اور وائس چیئرمین ایم سی تلہ گنگ ملک زاہد اعوان نے بتایا کہ یہ کنکشن ملکوال اور مورت فیڈر سے دیئے گئے ہیں ۔جس کے بعد مذکورہ دونوں ہسپتال لوڈ شیڈنگ فری ہو گئے ہیں ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے کنکشن پر 25لاکھ اور سٹی ہسپتال کے کنکشن کیلئے دس لاکھ کی لاگت آئی ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ و لاوہ کے ان تمام بنیادی مراکز صحت اور اسکولوں کو فوری بجلی مہیا کی جارہی ہے جو بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم تھے ۔عوامی حلقوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ کو بھی فوری کارپٹٹڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں