ملزم سے ناجائز اسلحہ ۔۔۔

0
2
چکوال(نمائندہ خصوصی) زیر تفتیش ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایچ او ہومیو سائیڈ سرکل نے استغاثہ دیا کہ دوران تفتیش برریمانڈ جسمانی ملزم نعت اللہ ولد احمد خان سکنہ چک بیلی کے انکشاف پر پسٹل تیس بور معہ تین گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ڈی او چوآسیدنشاہ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ ملزم بہادر خان سکنہ ڈلوال نے گھریلو میٹر کی مین PVCسے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کی ،ایک اور کارروائی میں ملزم غلام محمد سکنہ دلیل پور نے گھریلو میٹر کی مین PVCسے ڈائریکٹ کنکشن لگاکر بجلی چوری کی۔ دونوں ملزمان نے حکومت کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا۔اے ایس آئی ناصر محمود اور اے ایس آئی رحمت اللہ نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں