چکوال کٹاس راج مندر از خود نوٹس ڈپٹی کمشنر چکوال ۔۔۔

0
3
Image may contain: Mustafa Awanچکوال( نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بدھ کے روز کٹاس راج مندر کے خشک تالاب کے از خود نوٹس پر سماعت ہوئی دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس وقت ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار عیسانی کو جھاڑ پلائی جب وہ عدالت کو بتا رہے تھے کہ وہاں موجود ٹیوب ویل ختم کر دیے ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ڈی سی چکوال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پڑھ کر کیوں بتا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا146146تم نے اپنی ڈیوٹی نہیں کی،آپ سپریم کورٹ میں بغیر تیاری پیش کیسے ہوئے،کیا سیمنٹ فیکٹری والوں سے واقفیت نکل آئی ہے؟145145عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اور عدالتی ٹیم کو فیکٹریوں کا معائنہ کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔معلوم ہوا ہے کہ سیمنٹ فیکٹریوں کے کچھ خفیہ زیر زمین بور بدستور کام کررہے ہیں اور سیمنٹ فیکٹریاں معمول کے مطابق سیمنٹ پیدا کررہی ہیں۔ سیمنٹ فیکٹریوں کی انتظامیہ نے زیر زمین پانی حاصل کرنے کا عمل انتہائی خفیہ رکھا ہواہے۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں